ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بھوجپوری کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لئے جنتر منتر پرآج ہو گا مظاہرہ

بھوجپوری کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لئے جنتر منتر پرآج ہو گا مظاہرہ

Mon, 08 Aug 2016 11:24:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بھوجپوری زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے بارے میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کی یقین دہانیوں کے اب تک مکمل نہ ہونے کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں کے بھوجپوری بولنے والے لوگ 8 اگست کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔بی جے پی کے ایم پی سنجے کمار جیسوال نے کہا کہ بھوجپوری زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کی دیرینہ مانگ کی جا رہی ہے۔اس مانگ کو لے کر بھوجپوری بولنے والے لوگ8 اگست کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ہیں۔ملکی زبان اور زبانوں کے تحفظ اور فروغ دینے کے لئے مختلف لوگ کافی وقت سے بھوجپوری، راجستھانی، بھوٹی، بججکا سمیت کئی زبانوں کو آئین کے8ویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جو کافی عرصے سے زیر غور ہے۔اتر پردیش انتخابات میں یہ ایک اہم مسئلے کے طور پر ابھر کر سامنے آنے کا امکان ہے۔لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ ابھی وزارت کے تحت 38زبانوں کا مسئلہ زیر غور ہے جن کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ میمورنڈم موصول ہوا ہے۔مختلف طبقوں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک اور زمانے اور ماحول میں کافی تبدیلی آ رہی ہے، ایسے میں مقابی بولیوں اور زبانوں کا تحفظ اور حوصلہ افزائی کی کافی ضرورت ہے۔ایسے وقت میں بھوجپوری، راجستھانی، بھوٹی سمیت کئی زبانوں کو آئین کے 8ویں شیڈول میں شامل کیا جانا چاہئے۔بھوجپوری سماج کے صدر اجیت دوبے نے کہا کہ بھوجپوری، راجستھانی، بھوٹی آئین کو آٹھویں شیڈول میں شامل ہونے کی تمام شرائط پوری کرتے ہیں۔ایسے میں ان زبانوں کو جلد تسلیم کئے جانے کی ضرورت ہے۔اتر پردیش میں اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں پوروانچل کے لوگوں کے لئے یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔


Share: